20 جولائی 2014 - 10:52
اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، شہداء‏ فلسطینیوں کی تعداد343 ہوگئی

زہ پر اسرائیل کا فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے، ہفتے کے روز47فلسطینی شہید ہوئے، اس طرح شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی

ابنا: غزہ پر اسرائیل کا فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے، ہفتے کے روز47فلسطینی جاں بحق ہوئے، اس طرح شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 6 اسرائیلی فوجیوں سمیت 3اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے انکار کردیا ہے۔دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں،، لیکن اسرائیلی کے خونی ہاتھوں کو کوئی روکنے والا نہیں ہےبلکہ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں 6 اسرائیلی فوجی اور 3 شہری ہلاک ہو‏ئے. 

.......

/169